وزیراعلیٰ آفس کا تمام ریکارڈ محفوظ ہے،حسان خاور

      وزیراعلیٰ آفس کا تمام ریکارڈ محفوظ ہے،حسان خاور

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے ایک بیان میں ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب آفس میں ”رات گئے کوئی آپریشن نہیں“ کیا گیا،روزنامہ جنگ میں شائع ہونے و الی خبر من گھڑت اور حقائق سے منافی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے استعفیٰ جمع کرانے کے بعد کمپیوٹر سے ڈیٹا ڈیلیٹ نہیں کیاگیا،وزیراعلیٰ آفس کا تمام ریکارڈ محفوظ ہے۔ وزیراعلیٰ صوابدیدی فنڈز کا ڈیٹا بھی محفوظ ہے،نہ صرف موجودہ دور بلکہ سابق ادوار کا بھی ریکارڈ وزیراعلیٰ آفس میں محفوظ ہے۔ریکارڈ کوڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں۔وزیراعلیٰ صوابدیدی فنڈز کے تحت مستحقین کی مالی امداد کی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ صوابدیدی فنڈز سے مستحق مریضوں کا علاج معالجہ بھی کرایا جاتاہے۔ وزیراعلیٰ صوابدیدی فنڈز کا تمام ریکارڈ محفوظ رکھا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ صوابدیدی فنڈز باقاعدہ ایک پروسیجر کے تحت فراہم کئے جاتے ہیں۔

حسان خاور 

مزید :

صفحہ اول -