عمران ہر روز ثابت کرتے ہیں یہ اس عہدے کے قابل ہی نہیں،مریم نواز 

  عمران ہر روز ثابت کرتے ہیں یہ اس عہدے کے قابل ہی نہیں،مریم نواز 

  

 لاہور(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا ہے یہ ہر روز ثابت کرتے ہیں کہ یہ اس کرسی کے قابل نہیں تھے۔ایک اور ٹوئٹ میں مریم نوازنے کہا عمران خان کی زباں بندی کرنی ہوگی اس سے پہلے کہ یہ دنیا میں ملک کا مذاق بنا کر رکھ دیں۔ عمران خان کے ڈرامے ان جرائم کا خوف ہے جو ان کے اقتدار کے بعد سامنے آنے ہیں۔قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردی ایک بیان میں مریم نواز نے کہا اگر عمران کی حکومت کا خاتمہ بین الاقوامی سازش ہے تو عمران اپوزیشن سے این آر او مانگ کر خود اپنے خلاف سازش میں کیوں شریک ہو رہا ہے؟ ایک قومی مجرم کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -