پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کو  گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں،امریکہ

 پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کو  گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں،امریکہ

  

 واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے پاکستان افئیرز لیزلی ویگوری نے کہا ہے پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کو ہم گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں لیکن ہم اس بات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ وہاں معاملات آئین و قانون کے مطابق حل ہو ں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا پاکستانی افواج کیساتھ ہماری اچھی اسڑیجک پاٹنر شپ قائم ہے، پاک امریکہ تعلقات کا مستقبل کاروبار اور تجارت ہے جبکہ پاکستانی حکومت بھی سماجی و اقتصادیات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔قبل ازیں پاکستا ن سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے تحت ڈیلس میں یوم پاکستان اور پاک امریکہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی منعقدہ تقریب سے بطو ر مہمان خصوصی خطاب میں انہو ں نے کہاپاکستان امریکہ کا اہم شراکت دار ہے،دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارت کا حجم 6 بلین ڈالر ہے اور اس میں مزید اضافہ ممکن ہے۔تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، پاکستان کے ہیوسٹن میں تعینات قونصل جنرل ابرار ہاشمی نے لیزلی ویگوری کیساتھ سبز ہلالی پرچم لہرایا اور سب نے ملکر کیک بھی کاٹا۔تقریب میں امریکی حکام، پی ایس این ٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سمیت مقامی عوامی نمائندے، معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔تقریب سے ہیوسٹن میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل ابرار ہاشمی، پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکسس کے صدر عابد ملک، ڈاکٹر ریاض حیدر، برکت بسریا اور عابد بیگ نے بھی خطاب کیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پاکستان افئیرز لیزلی ویگوری نے کہا یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت ان کیلئے باعثِ اعزاز ہے۔امریکہ خطے میں مستقل اور دیر پا امن کا قیام چاہتا ہے اور امریکہ اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ امریکہ پاکستان کیساتھ صحت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے ارادہ رکھتا ہے۔

امریکہ 

مزید :

صفحہ اول -