عمران خان سفارتی تعلقات تباہ کر رہے ہیں  تقاریر پر پابندی لگائی جائے، شہباز شریف

  عمران خان سفارتی تعلقات تباہ کر رہے ہیں  تقاریر پر پابندی لگائی جائے، ...

  

 اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کے لئے سکیورٹی رسک قرار دے دیا۔ عمران نیازی اقتدار بچانے کے لئے پاکستان کو نشانے پر لے آئے ہیں۔ وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا خطاب ختم ہوگیا ہوتو 172 ارکان پورے کریں۔ آپ کی کرپشن، نالائقی اور نااہلی نے ملک کو معاشی،سماجی، خارجہ تباہی سے دوچارکیا  ۔عمران نیازی کی تقاریر پر پابندی لگائی جائے، وہ ملک کے سفارتی تعلقات تباہ کرنے کے درپے ہیں ۔ آج کے خطاب تک عوام اور پارلیمنٹ کو خط نہیں دکھایا گیا، صرف مندرجات بتائے جارہے ہیں۔ خط نہ دکھانے کا مطلب ہے کہ کوئی خط نہیں، عمران نیازی ہمیشہ کی طرح ایک اب نیا جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کرپشن، ریاست مدینہ کے بیانیوں کے بعد اب سازشی خط کا بیانیہ لائے ہیں۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -