عدم اعتمادجمہوری عمل،کسی دوسرے  ملک کا کوئی ہاتھ نہیں‘حمزہ شہباز

     عدم اعتمادجمہوری عمل،کسی دوسرے  ملک کا کوئی ہاتھ نہیں‘حمزہ شہباز

  

لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کا قوم سے خطاب جھوٹ کا پلندہ، گمراہ کن اور ذاتی انتقام کی باتوں سے سے بھرا ہوا تھا،قوم سے خطاب میں تاریخی حقائق کو مسخ کیا گیا اور آئینی عہدے کو استعمال کرتے ہوئے سیاسی پراپیگنڈا کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اپنے رد عمل میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بے رحمی کے ساتھ ذاتی و سیاسی مفاد پر قربان کیا جا رہا ہے،عدم اعتماد ایک خالص جمہوری عمل ہے جس میں کسی بیرون ملک کا کوئی ہاتھ نہیں،قومی اسمبلی میں واضح شکست دیکھ کر عمران خان بوکھلا گئے ہیں،یہ عمران خان کا قوم سے آخری خطاب تھا۔

‘حمزہ شہباز

  

مزید :

صفحہ اول -