خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے   والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، الیکشن کمیشن

خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے   والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، الیکشن کمیشن

  

 اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خواتین کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے منع کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔جمعرات کو اپنے بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے کا پورا حق حاصل ہے، وہ بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے منع کرنے کرنے والوں کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 9 اور 170 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -