شہر اور مضافات میں ملاوٹ شدہ گیسولین پیٹرول کی کھلے عام فروخت

شہر اور مضافات میں ملاوٹ شدہ گیسولین پیٹرول کی کھلے عام فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور مضافات میں ملاوٹ شدہ گیسولین پیٹرول کی کھلے عام فروخت، ملاوٹ شدہ بدبودار پیٹرول سے گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے انجن خراب ہونے لگے، صارفین کی شکایات کے باوجود محکمہ انڈسٹریل سٹیٹ کے مقامی ذمہ دار کی لکشمی کی چمک میں مجرمانہ خاموشی، غیر قانونی پیٹرول پمپوں کی چاندی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور مضافات میں ملاوٹ شدہ گیسولین پیٹرول کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر اور مضافات کے پیٹرول پمپس کے علاوہ پیٹرول ایجنسیاں جن کی عدالتی احکامات کی روشنی میں فارم'' کے'' کی مد میں صرف مٹی کا تیل فروخت کرنیکی اجازت تھی کی آڑ میں گلی محلوں میں قائم ان غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں پر ملاوٹ شدہ بدبودار پیٹرول کی فروخت سے شہریوں کے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے انجن خراب ہورہے ہیں وہیں بدبودار ملاوٹ شدہ گیسولین پیٹرول سے ان گاڑیوں کے انجن سے نکلنے والے زہریلے دھویں کے ماحول اور انسانی صحت پر بھی خطرناک اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ شہریوں کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ محکمہ انڈسٹریل سٹیٹ کے مقامی ذمہ داران کو اس حوالے سے بارہا شکایات کی گئی ہیں تاہم محکمہ انڈسٹریل سٹیٹ کے مقامی ذمہ داران غیر قانونی پیٹرول پمپس و پیٹرول ایجنسیوں کیخلاف لکشمی کی چمک میں اندھے ہوکر کسی قسم کی تادیبی کاروائیوں سے گریزاں ہیں۔ شہریوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے سیکرٹری انڈسٹریز خیبر پختونخوا ملک منصور ویہہ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ انڈسٹریل سٹیٹ میں عرصہ دراز سے براجمان مقامی اہلکاروں کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔