ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جدید سہولتوں سے آراستہ گائنی یونٹ کا افتتاح
مردان (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ50بستروں پرمشتمل گائنی یونٹ کا افتتاح ہوگیاافتتاحی تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال مہمان خصوصی تھے جنہوں نے یونٹ کی سربراہ ڈاکٹر ساجد ہ عثمان،سینئر صحافیوں مسرت عاصی اور ایم بشیرعادل کے ہمراہ فیتہ کاٹ کرکا افتتاح کیااس موقع پر ہسپتال کے ڈی ایم ایس حمزہ عباس،ڈی ایم ایس ڈیولپمنٹ ارشد علی،گائنی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر ساجد ہ عثمان،ڈاکٹر نزہت جہانگیر،ڈاکٹر عائشہ گل سمیت نرسنگ،پیرامیڈیکش اوردیگر بھی موجود تھے ڈاکٹر جاوید اقبال نے یونٹ کی سربراہ ڈاکٹر ساجدہ عثمان اوران کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ شعبے کے قیام میں ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ایم ایس نے کہاکہ اس سے پہلے گائنی یونٹ جگہ جگہ تقسیم تھا جس کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامناتھا مکمل شعبے کے قیام سے اب ایک چھت کے نیچے مریضوں کوتمام سہولیات دستیاب ہونگیں ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہاکہ یونٹ میں بلڈ بنک میں قائم کیاگیا ہے جبکہ جلد ہی الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی اس طرح احساس پرگرام اور بریسٹ کینسر کلینک بھی اس شعبے میں جلد قائم کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام سے حاملہ خواتین کو ہروزٹ پر حکومت کی طرف سے منظورشدہ اعزازیہ بھی دیاجائے گا مردان صوبے کا دوسرابڑا شہر ہے اورڈی ایچ کیو پر شہر کے علاوہ دیگر اضلاع کے مریضوں کا بھی دارومدار ہے جس کودیکھتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کے لئے کوشاں ہے قبل ازیں وفد کو یونٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا اورانہیں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔