ڈیرہ، رمضان المبارک آمد، سستا بازار سمیت کلاچی میں سیلز پوائنٹ قائم 

ڈیرہ، رمضان المبارک آمد، سستا بازار سمیت کلاچی میں سیلز پوائنٹ قائم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عنایت اللہ وسیم نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تمام تحصیلوں ڈیرہ، پہاڑ پور، پروآ، درابن اور درازندہ میں سستا بازار جبکہ تحصیل کلاچی میں سیلز پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں جہاں شہریوں کو اشیائے خوردونوش ایک ہی مقام پر سستے داموں دستیاب ہونگی، عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، روز مرہ اشیائے ضروریہ ہروقت سستا بازاروں میں دستیاب ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے سستا بازاروں کے قیام اور اشیائے ضروریہ کی مکمل فراہمی کویقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اے سی ڈیرہ نادر شہزاد خان، اے سی پہاڑ پور طارق سلیم، اے سی درازندہ سید گلفام شاہ، ٹی ایم اوز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نذیر الرحمن وزیر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عنایت اللہ وسیم نے ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹورز سید علی کو بھی ہدایت کی کہ وہ 24گھنٹے کے اندر حقنواز پارک میں قائم سستا بازار میں ایک موبائل یونٹ روزانہ کی بنیاد پر قائم کریں جہاں لوگوں کو سستے داموں اشیا مل سکیں۔ اجلاس میں شریک اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوز کو بھی کہا گیا کہ بس اڈوں اور ہسپتالوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے رمضان دسترخوان لگائیں تاکہ مسافروں، ہسپتالوں میں داخل مریضوں، انکے تیمارداروں اور مستحق افراد کو افطار کے وقت روزہ افطار کی سہولت فراہم کی جاسکے۔