قمارباز گرفتار،داو پر لگی رقم،اسلحہ اور آلات قماربازی گرفتار

قمارباز گرفتار،داو پر لگی رقم،اسلحہ اور آلات قماربازی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ شہید گلفت حسین نے اندرون شہر کی قدیمی کچی محلہ میں قمار بازی کی محفل الٹ دی، خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران قمار بازی میں مصروف پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے داوپر لگی رقم 80ہزار روپے،چار عدد پستول اورآلات قماربازی بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید گلفت حسین پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اندرون کے قدیمی کچی محلہ میں چند ملزمان قماربازی میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین ارشد خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت نادر علی ولدسردار حسین،راحت علی ولد غلام اکبر،محمد رمضان ولد عمر بخش،نورخان ولد پیر بخش اور وقارعلی ولد میر عالم کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان کا تعلق اندرون شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قماربازی سمیت دیگر جرائم میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے داوپر لگی رقم 80ہزار روپے نقد،چار عدد پستول اورآلات قماربازی بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے