عوامی خدمت کیلئے سیاست کے میدان میں اترے ہیں: شیر افغان خان

عوامی خدمت کیلئے سیاست کے میدان میں اترے ہیں: شیر افغان خان

  

       تخت بھائی(نمائندہ خصوصی)سابق ایم پی اے اور اے این پی کے صوبائی رہنما شیر افغان خان نے ڈیل پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں قدم رکھنے کا واحد مقصد عوام کی بے لوث خدمت ہے اور میرا صرف ایک ہی مشن ہے پی کے 54 کو تمام سہولیات سے آراستہ کرکے ایک ماڈل حلقہ بنانا ہے اور اسی مقصد کے لئے دن رات عوامی خدمت کے لئے کوشاں ہو۔اس نے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کہ عمران نیازی نے الیکشن سے قبل عوام سے بہت سے وعدے کئے تھے جن میں ایک وعدہ یہ بھی تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینیکی بجائے موت کوترجیح دونگا لیکن جو ہی کپتان کو اقتدار ملا اس نے پہلے ہی سہ ماہی میں آئی ایم ایف سے شرمناک شرائط پر قرض لیا جس کی وجہ سے ملک معاشی طور پر آئی ایم ایف کے رحم کرم پر رہ گیاہے۔سابقہ حکمرانوں نے پچھتر سال میں اتنا قرضہ نہیں لیا جتنا کپتان کی حکومت نے چار سال میں لیا۔پی ٹی آئی سرکار میں مہنگائی کاسترسالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاپٹرولیم کی بجلی اورگیس کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہے جس سے اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے غریب آدمی کی قیمت خرید جواب دے چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آنیوالا دور اے این پی کا ہے عوامی نیشنل پارٹی ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -