امسال بھی ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم

امسال بھی ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ہر سال کی طرح امسال بھی ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے 15 اشیاخوردونوش پر مشتمل بہترین رمضان پیکج 600 سے زیادہ مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا اس سلسلے میں پشاور اور اس کے گردونواح میں  موجودہ 16 دیہات شاہی بالا، پٹوار متھرا، ریگی، بدھو ثمرباغ، لکڑی تاکال بازید خیل،  لنڈی اخون، احمد  شیخ کلے، پشتخرہ، فضل حق گڑھی،   پلوسی، بادیزء، لنڈی ارباب گاؤں،  اور پشاور شیر کے سفید پوش خاندانوں میں ہم  ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹوکن تقسیم کر کے  ہمدرد مرکز پشاور کی نئی عمارت میں کیمپ لگا کر یہ تحف  رمضان مستحق میں تقسیم کئے گئے  اس موقع پر معروف سماجی شخصیت  ملک لیاقت علی تبسم چیئرمین نظریہ پاکستان تھنکرز فورم صدر نظریہ پاکستان فورم نے خصوصی شرکت فرما کر اپنے دست مبارک سے اس نیک کام کا آغاز کرتے ہوئے مستحقین  میں راشن بیگ تقسیم کیے  اس سال کی خصوصی بات یہ تھی کہ دوران تقسیم مستحقین کی ٹھنڈی ٹھنڈی روح افزا شربت سے تواضع کا اہتمام بھی کیا گیا تھا  جو گرم موسم میں ان کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں تھا اس موقع پر مہمان خصوصی نے ہمدرد کے اس کار خیر کی نہ صرف تاریخ کی بلکہ  اس ہمدرد کی تعمیر وترقی کاراز گردانتے  ہوئے لوگوں کو اس کی تقلید  کر نے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -