بلدیاتی انتخابات 2022 کے تحت ضلع بھر میں پولنگ جاری ہے

  بلدیاتی انتخابات 2022 کے تحت ضلع بھر میں پولنگ جاری ہے

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کے ہمراہ تحصیل ایبٹ آباد اور حویلیاں کے مختلف پولنگ سٹیشنز کے معائنے کئے جہاں پولنگ سٹیشنوں پر متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود دیا گیا تھا جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر شہریوں سے گزارش کی گئی کہ پولنگ سٹاف اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں تا کہ پولنگ کا عمل بخوبی انجام پزیر ہو سکے۔شہری اپنی قیمتی آرا۔ انفارمیشن اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو  ڈسٹرکٹ الیکشن کنٹرول روم پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کنٹرول روم ٹیلی فون نمبرز 09929310553، 09929310202اور09929310200 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہضلعی انتظا میہ کی جا نب سے ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ الیکشن کنٹرول روم کے ذریعے الیکشن کی مانیٹرنگ  کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ الیکشن کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے ڈسٹرکٹ الیکشن کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور جاری پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ریجنل الیکشن کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اور ڈی ایم او ایبٹ آباد بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔ کنٹرول روم میں تمام اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے جو تمام تر الیکشن کی سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ اور لوگوں کی شکایات کے ازالے پر عمل درآمد یقینی بنا رہے تھے۔ دریں اثناء سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے بلدیا تی الیکشن کے دوسرے مر حلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواں شہر ایبٹ آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -