ایس پی کینٹ محمد اظہر کی سربراہی میں کرائم میٹنگ

  ایس پی کینٹ محمد اظہر کی سربراہی میں کرائم میٹنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)رمضان المبارک کے دوران کینٹ جیسے حساس مقامات اور تجارتی مراکز میں امن و امان کے قیام سمیت منشیات کے روک تھام اور اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز کیا جائے، جرائم برخلاف مال میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کاروائیوں میں کامیابی حاصل کرنے کی خاطر ہیومن انٹیلی جنس کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے، عوامی اجتماعی مسائل سے آگاہی اور ان کے بروقت حل کو ہر صورت ممکن بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار ایس پی کینٹ محمد اظہر نے کینٹ کے چوکی انچارجان کے ساتھ ملاقات کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی کینٹ محمد اظہر نے کینٹ ڈویژن کے چوکی انچارجان کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے جسکے دوران علاقہ میں امن و امان کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ایس پی کینٹ محمد اظہر نے منشیات کی روک تھام سمیت عوامی آگہی مہم کے تحت منشیات سے آگاہی پھیلانے کے سلسلہ کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی، ایس پی کینٹ نے جرائم بر خلاف مال میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈوان کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی، انہو ں قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر سمیت آئس کی روک تھام کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کئے، ایس پی کینٹ محمد اظہر نے میٹنگ کے دوران واضح کیا کہ پولیس افسران و اہلکار جرائم پیشہ افراد سمیت منشیات فروشوں اور سود کے کاروبار میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیہ اور قماربازوں کے خلاف بھی بلا تفریق کارروائیاں کریں، انہوں نے آئس اور ہوائی فائرنگ کے خلاف آگاہی مہم چلاتے ہوئے عوام کو ان کے نقصانات سے آگاہ کرنے اور اس ضمن میں علماء کرام و مشائخ عظام سے بھی استفادہ حاصل کرتے ہوئے منبر و محراب کے ذریعے شہریوں میں منشیات اور ہوائی فائرنگ کے خلاف شعور و آگاہی پھیلانے کی ہدایت کی