جدید ترین سہولیات کا حامل نیکون زیڈ نائن لانچ کردیا گیا
کراچی (پ ر)نیکون کے نئے متعارف کرائے گئے مرر لیس کیمرے زیڈ نائن کی تعارفی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں میڈیا کے نمائندوں‘سماجی شخصیات اور پیشہ ور فوٹوگرافروں اور ویڈیو گرافروں نے بھر پور شرکت کی۔شام کا آغاز مہمانوں اور میڈیا کے ریڈ کارپٹ پر گھل مل جانے اور تصاویر لینے سے ہوا‘ جس کے بعد تلاوت قرآن پاک کی گئی اورپھر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔شام کی میزبان فاطمہ زارا ملک نے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے نیکون پاکستان کی کلیدی انتظامیہ کا تعارف کرایا۔ اس موقع پر نیکون /کیم ٹرونکس ڈائریکٹر پاکستان نوریز ناصر نے خیر مقدمی تقریر کرتے ہوئے کہا”زیڈ نائن‘پیشہ ورانہ ویڈیو پروڈکشن اسٹوڈیوز کی ضروریات اور معیارات کو پورا کرنے کے لئے واضح طور پر ڈیزائن کئے گئے لینس کے ہمراہ اور بالخصوص ایک متاثر کن سیٹ کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔“ انہوں نے اس موقع پر نیکون زیڈ نائن کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں کیمرے کے نمایاں پہلوؤں کو اُجاگر کیا گیاتھا۔ بعد ازاں ریجنل مینیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ‘نیکون مڈل ایسٹ فردان عارف نے حاضرین کو زیڈ نائن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ”ہم اپنے ملک میں ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی کے معیارات کو بہتر بنانے اور اپنی ڈیجیٹل دنیا میں ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں‘ جس کے تحت صارفین کو نت نئی ٹیکنالوجیزکے ہمراہ زیادہ بہتر مصنوعات متعارف کرائی گئی ہیں۔“اس موقع پر کاشف قادری نے زیڈ نائن کی خصوصیات کے حوالے سے ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی جس کے مطابق زیڈ نائن دنیا کے بہترین اے ایف‘ منظر کا پتہ لگانے کے نظام اور بہترین درجے میں ایٹ کے (8K)ویڈیو ریزولوشن اور اندرونی ریکارڈنگ جیسی خصوصیات کا حامل ہے۔اس کے بعد پاکستان کے معروف فوٹوگرافرٹپو جویری نے زیڈ سیریز کے ساتھ اپنے فیشن فوٹوگرافی کے دلچسپ تجربات حاضرین سے شیئر کرکے انہیں حیران کردیا۔