سکھر کے ویکسینٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ 

سکھر کے ویکسینٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر کے ویکسینٹرز کا مطالبات کے حق میں ڈی ایچ او آفس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال و دھرنا، مطالبات کے حق میں نعریبازی، مطالبات منظور کر نے کا پرزور مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ویکسنیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع سکھرکے زیر اہتمام میل و فیمل ویکسینٹروں کی کثیر تعداد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سکھر کے باہر مطالبات کے حصول کیلئے زیر قیادت خدا بخش قریشی، نثا ر احمد منگی، محمد صدیق راجپر، میر تنویر حسین، شہزادو سومرو و دیگر کے علامتی بھوک ہٹرتال کی اور دھرنا دیکر نعریبازی کی، اس موقع پر مذکور ہ رہنماؤں اور ویکسینٹروں کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ (ڈی ایف پی) وکل پرسن ڈاکٹر منور کلوڑ کی  میل و فیمل ویکسینٹروں کیساتھ زیادتیاں حد سے بڑھ گئی ہے،ملازمین کی جبری و غیر قانونی تبادلے کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -