حیدرآباد میں ریلوے ٹریک دو جگہ دھماکوں سے اڑا دیا گیا

حیدرآباد میں ریلوے ٹریک دو جگہ دھماکوں سے اڑا دیا گیا

  

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدرآباد میں ریلوے ٹریک دو جگہ دھماکوں سے اڑا دیا گیا، ریلوے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل خوف و ہراس پھیل گیا۔جمعرات کو ریل کی پٹڑی پر پہلا دھماکہ کوٹری خورشید کالونی میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ مرزا پاڑہ حیدرآباد کے قریب ہوا جن سے پٹڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکوں  کی آواز دور دور تک سنائی دی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔خورشید کالونی دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث کراچی اور لاہور کے درمیان آنے جانے والی ٹرینوں کو کوٹری اور بھولاری پر روک دیا پولیس بم ڈسپوزل اسکوارڈ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور موقع کے معائنے کے بعد آس پاس سرچ آپریشن کیا گیا اور ریلوے حکام نے ٹریک کی مرمت  کا کام شروع کرایا۔بعد میں مرزا پاڑہ حیدرآباد کے قریب ریل کی پٹڑی پر دھماکہ ہوا، بم ڈسپوزل کی ابتدائی رہورٹ کے مطابق ایک کلو وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا جس سے 9 انچ  ریلوے ٹریک ٹوٹ گیا، دھماکہ اپ ٹریک پر ہوا، ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -