حق اور سچ کی آواز کو دبانا پیپلز پارٹی کا وطیرہ رہا ہے، ارسلان تاج

حق اور سچ کی آواز کو دبانا پیپلز پارٹی کا وطیرہ رہا ہے، ارسلان تاج

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی آواز کو دبانا پیپلز پارٹی کا وطیرہ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ارسلان تاج نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت قتل کے مجرموں کو بھی پروٹوکول دے رہی ہے، میڈیا نمائندگان پر مرتضی وہاب کے گارڈز نے تشدد کیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نمائندگان پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، حق اور سچ کی آواز کو دبانا پیپلز پارٹی کا وطیرہ رہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -