سکھر،غیر قانونی ایل پی جی گیس اسٹیشنز کیخلاف کارروائیاں 

سکھر،غیر قانونی ایل پی جی گیس اسٹیشنز کیخلاف کارروائیاں 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر انتظامیہ کا شہر میں غیر قانونی غیر محفوث ایل پی جی گیس اسٹیشن دکانوں کے خلاف کاروائی، دکانداروں پر جرمانے عائد، متعدد دکانیں سیل کر دیں،  غیر محفوظ ایل پی جی شاپس کسی بھی حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں، اسسٹنٹ کمشنر بابر بلو، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر جاوید احمدکی ہدایات اور اے سی سٹی ڈاکٹر عیسی خان کے احکامات پر مختیار کارسٹی سکھربابر بلو کی نگرانی میں عملے نے  شہر کے مختلف علاقوں جناح چوک، بندرروڈ، ریس کورس روڈ،پرانہ،شکار پورروڈ، شالیمار سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی اور غیر محفوظ طریقے سے چلنے والی ایل پی جی کی دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کو سیل کردیا اور انہیں ہدایات جاری کیں کاروائی کے حوالے سے مختیار کار سٹی سکھر بابر بلو نے بتایا کہ  شہریوں کی زندگی کے خطرے کا باعث بننے والی غیر محفوظ ایل پی جی شاپس کسی بھی حادثہ کا باعث بن سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ صرف محفوظ اور حفاظتی طریقے سے ایل پی جی ایس او پیز پر عملدآمد کرنے والوں کو ہی شہرمیں ایل پی جی فروخت کرنے کی اجازت ہوگی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ اور ان کی دکانوں کو سیل کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -