آئی پی جی گروپ کی خلیجی ممالک میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی آگہی مہم 

آئی پی جی گروپ کی خلیجی ممالک میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی آگہی مہم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) صف اول کی اسپورٹس مارکیٹنگ اور انٹرنیشنل ایونٹس کمپنی اور ترسیلات زر کے اقدام سے متعلق تقاریب کرانے والا معروف نام، آئی پی جی گروپ پاکستان بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ملک میں نئی سرمایہ کاریوں کے مواقع کو فروغ دینے کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) مہم کو متعارف کرانے میں سہولت فراہم کررہا ہے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی پلیٹ فارم پر معروف بینکوں کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔ آئی پی جی گروپ پاکستان نے حال ہی میں بینک الحبیب کے اشتراک سے مسقط، سلطنت عمان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جبکہ صف اول کے پاکستانی بینکس HBLاور MCBبینک نے ریاض میں پاکستانی قونصلیٹ کے تعاون سے قونصل خانہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ آئی پی جی گروپ پاکستان نے 23 مارچ کو پاکستانی قونصل خانہ میں یوم پاکستان کی تقریب میں HBLاور MCBبینک کی 'روشن رہو' RDAمہم کا کامیابی سے افتتاح کیا۔ مسقط اور ریاض میں منعقد ہونے والی دونوں تقاریب میں اعلیٰ حکام، اہم شخصیات اور پروفیشنل پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کے صف اول کے بینکوں کے اشتراک سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اس اقدام کو فروغ دیا جائے تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں میں ملک کے اندر سرمایہ کاری کے مواقع کی حوصلہ افزائی کی جائے اور جدید ڈیجیٹل بینکنگ سسٹمز سے انہیں باخبر رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔اس حوالے سے آئی پی جی گروپ پاکستان کے سی ای او، جواد غلام رسول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہم RDAکے پیغام اور اسکی معلومات پھیلانے کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔ ہم پورے مشرق وسطیٰ، یورپ اور شمالی افریقہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ روڈ شوز کے انعقاد کیلئے پرامید ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔