این سی او سی ختم، ذمہ داریاں وزارت صحت کے سپرد، کورونا سے مزید 6اافرا د جاں بحق

  این سی او سی ختم، ذمہ داریاں وزارت صحت کے سپرد، کورونا سے مزید 6اافرا د جاں ...

  

        اسلام آباد (آئی این پی)عالمی وبا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 244 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز میں 244  سے زائد کیسز جبکہ 6 شخص جاں بحق ہوئے ہیں۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 6 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 355 ہوگئی ہے۔چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 29 ہزار 625 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 244  افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.82 فیصد رہی۔ملک میں کورونا کے 439 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 793 تک پہنچ گئی ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 75  ہزار 257، پنجاب میں 5 لاکھ 05  ہزار، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 26 اور بلوچستان میں 35 ہزار 472 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 72، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 702 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 261 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

کورونا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تمام اشاریوں میں مسلسل کمی کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنی کارروائیاں سمیٹنے اور مستقبل کے آپریشنز کا کنٹرول وزارت صحت کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ای پیغام میں این سی او سی کی تحلیل کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ اسد عمر نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ آج این سی او سی کا آخری دن ہے جس کے بعد تمام تر ذمہ داریاں وزارت صحت کے حوالے کردی جائیں گی۔وفاقی وزیر نے این سی او سی کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کورونا کے کیسز انتہائی کم اور ویکسی نیشن سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 سالوں کے دوران NCOC کی سربراہی کرنا اور انتہائی سرشار ٹیم کے ساتھ کام کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس بے مثال چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے بے حد فخر ہے کہ پاکستان کو عالمی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے دنیا کے کامیاب ترین افراد میں سے ایک کے طور پر اس کے کوویڈ رسپانس کی تعریف ملی۔این سی او سی کوویڈ 19 وبائی امراض کے خلاف متحد قومی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے اور بیان کرنے اور کورونا وائرس پر قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کا اعصابی مرکز تھا۔یہ مرکز تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور آئی سی ٹی کے ذریعے پاکستان بھر میں ڈیجیٹل ان پٹ اور انسانی ذہانت پر مبنی معلومات کو اکٹھا کرنے، تجزیہ کرنے اور اس پر کارروائی کرنے کے لیے ون ونڈو آپریشن تھا۔جہاں تک روزانہ کے اشارے کا تعلق ہے۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -