کورونا مزید 4زندگیا ں نگل گیا،تعداد30ہزار359ہو گئی

کورونا مزید 4زندگیا ں نگل گیا،تعداد30ہزار359ہو گئی
کورونا مزید 4زندگیا ں نگل گیا،تعداد30ہزار359ہو گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 4مریض جاں بحق، ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد30ہزار 359ہو گئی۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز 29 ہزار 315کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 180افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔اب تک ملک میں کورونا کے 15لاکھ 24ہزار 973مریض سامنے آئے جن میں سے 14لاکھ 85ہزار924مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔اس وقت ملک میں 39ہزار 49کورونا کے مریض ہیں جن میں سے 403مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کر دی گئیں ہیں لیکن سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن کی شرط اب بھی باقی ہے اور کل سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -