تحریک انصاف نے عامر لیاقت سمیت منحرف ارکان کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا

تحریک انصاف نے عامر لیاقت سمیت منحرف ارکان کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا
تحریک انصاف نے عامر لیاقت سمیت منحرف ارکان کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عامر لیاقت حسین سمیت 17 منحرف اراکین کو پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ  چیف وہپ عامر ڈوگر نے 17 منحرف اراکین کو پارلیمانی پارٹی گروپ سے نکالا ہے۔پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے والوں میں ڈاکٹر عامر لیاقت، جویرہ ظفر، فرخ الطاف، سمیع گیلانی، سید مبین عالم، عاصم نذیر، احمد حسن دیہڑ، عبدالغفار وٹو، ریاض مزاری، امجد فاروق کھوسہ، عامر گوپانگ، نواب شیر وسیر، افضل ڈھانڈلہ، نزہت پٹھان، وجہیہ قمر، رمیش کمار، باسط بخاری، راجہ ریاض اور رانا قاسم نون شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -