چیئرمین سینیٹ کا انتخاب درست تھا، یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد کر دی گئی

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب درست تھا، یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد کر دی گئی
چیئرمین سینیٹ کا انتخاب درست تھا، یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد کر دی گئی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی کے انتخاب کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے درست قرار دیتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد کر دی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بینچ نے  محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ، عدالتی فیصلے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے انتخاب کو درست قرار دیتے  ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد کردی ۔

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں  سردار صادق سنجرانی کے خلاف یوسف رضا گیلانی امیدوار تھے ، سید یوسف رضا گیلانی نے  سات ووٹ مسترد کئے جانے کوچیلنج کر رکھا تھا۔یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے تھے کہ  چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 7 ووٹ پریزائڈنگ افسر نے مسترد کردیے، بیلٹ پیپرز کی مارکنگ سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کی جانب سے متفقہ امیدوار یوسف گیلانی کے 7 عدد ووٹ مسترد ہوئے تھے جس کے بعد  سردار صادق سنجرانی  چیئرمین  الیکشن جیت کر چیئرمین سینیٹ  قرار پائے تھے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -