ایک طاقتور ملک ناراض ہو گیا کہ آپ نے دورہ روس کیوں کیا ،  وزیر اعظم عمران خان

ایک طاقتور ملک ناراض ہو گیا کہ آپ نے دورہ روس کیوں کیا ،  وزیر اعظم عمران خان
ایک طاقتور ملک ناراض ہو گیا کہ آپ نے دورہ روس کیوں کیا ،  وزیر اعظم عمران خان

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان غیر ملکی مداخلت کے خلاف کھل کر بول پڑے  ، کہا کہ دورہ روس کرنے پر ایک طاقتور ملک ناراض ہو گیا کہ روس کا دورہ کیوں کیا  ۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں کسی کو الزام نہیں دیتا ، یہ ہمارا قصور ہے کہ ہم نے  امریکہ کو باور کرایا  کہ ہم اس کے بغیر نہیں رہ سکتے ،  یہاں سیاستدان  "انٹرویوز" میں کہتے ہیں  کہ امریکہ کے بغیر ہمارا گزارا نہیں ہو سکتا،  ہم امریکہ کی وجہ سے یہاں موجود ہیں ،   کچھ افراد نے  ایلیٹ کلاس  کے مفادات کے لئے قوم کو  قربان کر دیا  ، ملک کو ذلیل  کر دیا  ، یہ لوگ ملک کی عزت داؤ پر لگا رہے ہیں ، غیرت مند انسان کی دنیا عزت کرتی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ   دھمکی دی جا تی ہے کہ عدم اعتماد  کامیاب نہ ہوئی تو ملک کیلئے مشکلات ہوں گی ، کیسے ایک ملک ، ایک قوم کو دھمکی دی جا سکتی ہے ، اس ملک کے اخبارات ہی اپنی انتظامیہ کا جینا حرام کر دیں گے اور انہیں اپنے ہی اخبارات  سے خوف آئے گا ،  یہ ان کی نہیں ہماری غلطی ہے کہ ہم نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ہم ان کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت ان ممالک کا اتحادی ہے مگر عالمی پابندیو ں کے باوجود تیل روس سے لے رہا ہے ، برطانیہ کہتا ہے کہ  بھارت کی آزادانہ خارجہ پالیسی ہے ، ہم بھارت پر کسی چیز کیلئے دباؤ نہیں ڈال سکتے  ، ہمارے یہاں اچکنیں سلوانے والے ڈرتے ہیں کہ کہیں امریکہ ناراض نہ ہو جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتےہیں شایدووٹ کیلئےریاست مدینہ کی بات کرتاہوں، ریاست مدینہ کی کامیابی تاریخ کاحصہ ہے، لوگوں کوریاست مدینہ کاماڈل ہی سمجھ نہیں آیا،  امیراورغریب میں فرق سےلوگوں میں بےچینی پیداہوتی ہے،تعلیم اورصحت کےنظام میں فرق پیداکردیاگیا،ہم نے بھی اپنی حکومت  والے صوبوں میں ہیلتھ کارڈ  دیے ہیں جہاں  10 لاکھ روپے تک ہیلتھ انشورنس دی جا رہی ہے ، وہ غریب جو کبھی نجی ہسپتال کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ، اب وہاں سے علاج کر ارہے ہیں ، ہم  نےسکیورٹی سےمتعلق کبھی بات نہیں کی، ہمارےدماغ میں ہمیشہ سکیورٹی کامطلب فوج تھا، سکیورٹی ڈائیلاگ ملک کیلئےبہت اہم ہیں، کوئی بھی معاشرہ قانون کی حکمرانی کےبغیرترقی نہیں کرسکتا۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -