کیا شیروانی سلوا لی ہے؟ صحافی کے سوال پر شہبازشریف کا جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

کیا شیروانی سلوا لی ہے؟ صحافی کے سوال پر شہبازشریف کا جواب آپ کے تمام اندازے ...
کیا شیروانی سلوا لی ہے؟ صحافی کے سوال پر شہبازشریف کا جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن نے اپنی گنتی پوری کر لی ہے اور ساتھ ہی نئے وزیراعظم کے انتخاب کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کرنے کیلئے درخواست بھی دیدی گئی ہے ، اب کہا جارہاہے کہ عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں شہبازشریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا نام نئے وزیراعظم کے طور پر میڈیا میں سامنے آ رہاہے اسی تناظر میں صحافی نے ن لیگ کے صدر سے سوال کیا کہ کیا آپ نے شیر وانی سلوا لی ہے؟ شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیروانیاں ہم نے پہلے بھی بہت پہنی ہیں ، پاکستان کی عوام کی خدمت کی بات کریں۔

خیال رہے کہ یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے ن لیگ کے صدر شہباز شریف وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے۔ ایم کیوایم نے حکومت کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن کے حق میں ووٹ ڈالنے کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد عمران خان کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت ختم ہو گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -