یکم اپریل ۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں

یکم اپریل ۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں
یکم اپریل ۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں

  

 یکم اپریل 2001کو سربیا کے سابق صدر ”سلوبدین ملوسیوک “کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ بعد ازاں انہیں ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری ٹربیونل کے سامنےجنگی جرائم کے لیے مقدم بھی بھگتنا پڑا۔

آج ہی کے دن 1976کو دنیا کی معاروف ٹیکنالوجی کمپنی ”ایپل“ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ ایپل کمپنی کی بنیاداسٹیو جابز اور اسٹیو ووزنیاک نے رکھی تھی، جو نئی کمپنی کے لیے لوگوں کے کمپیوٹر کو دیکھنے کے انداز کو تبدیل کرنے کا وژن لے کر آئے تھے۔ جابز اور ووزنیاک کمپیوٹرز کو اتنا چھوٹا بنانا چاہتے تھے کہ لوگ انہیں اپنے گھروں یا دفاتر میں رکھ سکیں۔ سیدھے الفاظ میں، وہ ایک ایسا کمپیوٹر چاہتے تھے جو صارف دوست ہو۔

یکم اپریل 1939کو جنرل فرانکو نے ہسپانوی خانہ جنگی میں فتح کا اعلان کیا۔جنرل فرانکو نے 1975 تک سپین پر حکومت کی۔ ان کی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ٹھہریجس میں متعدد سیاسی مخالفین کا قتل بھی شامل تھا۔

آج  معروف  امریکی ریسلر رینڈی اورٹن کا جنم دن بھی ہے ۔ رینڈی یکم اپریل 1980کو امریکی ریاست ٹنیسی میں پیدا ہوئے ۔ رینڈی اورٹن کے پاس 14ورلڈ چیمپئن کے اعزاز ہیں۔

آج ہی کے دن 2001کو نیدر لینڈ میں ہم جنس پرستی کی شادی کو جائز قرار دیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ نیدر لینڈ اس قانو ن کو پاس کرنے والا پہلا ملک  ہے ۔

مزید :

ادب وثقافت -