شہباز شریف نےتحریک عدم اعتماد کے روز فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

شہباز شریف نےتحریک عدم اعتماد کے روز فول پروف سیکیورٹی مانگ لی
 شہباز شریف نےتحریک عدم اعتماد کے روز فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےتحریک عدم اعتماد کے روز فول پروف سیکیورٹی مانگ لی، انہوں نے  وفاقی سیکرٹری داخلہ کو فول پروف سیکیورٹی کیلئے خط بھی لکھ دیا ۔

نجی ٹی وی" سما نیوز "کے مطابق شہبازشریف نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہے اور اس موقع پرفل پروف سیکیورٹی کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے خط میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن پی ٹی آئی کی جانب سے 1 لاکھ ورکرز لانے کے بیان کا بھی حوالہ دیا۔

شہباز شریف نے خط کی کاپی کمشنر،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی کو بھی ارسال کر دی ہے ۔خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اجتماعات سے ٹکراواور خونریزی کا خدشہ ہوگا اوراگر کوئی حادثہ ہوا تواس کی ذمہ دار اسلام آباد انتظامیہ ہوگی اورغفلت کی صورت میں اسلام آباد انتظامیہ کا احتساب کیا جائے گا۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدم اعتماد کے ووٹ کیلئے جانے والے ارکان قومی اسمبلی کو محفوظ راستے کی فراہمی کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریڈ زون میں عوامی اجتماع دفعہ 144 اور سپریم کورٹ کو اٹارنی جنرل کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی ہوگا،ایساعوامی اجتماع دیگرجماعتوں کواپنے حامیوں کو اکٹھا کرنے کے حوالے سے اشتعال دلائے گا۔

مزید :

قومی -