چودھری پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ،لیگی ایم پی ایز کو لاہور میں رہنے کی ہدایت،نجی ٹی وی کا دعویٰ 

چودھری پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ،لیگی ایم پی ایز کو لاہور میں ...
چودھری پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ،لیگی ایم پی ایز کو لاہور میں رہنے کی ہدایت،نجی ٹی وی کا دعویٰ 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن )نے اسپیکر قومی اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اپنے اراکین اسمبلی سے دستخط کرا لیے ہیں اور انہیں لاہور سے باہر جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن نے(ن )لیگی اراکین اسمبلی سے دستخط کرا لیے ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ایم پی اے لاہور سے باہر نہیں جائے گا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لیگی ایم پی ایز کو مختلف گروپوں میں تقسیم ہو کر ایک ساتھ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ایم پی ایز ایک گھنٹے کے شارٹ نوٹس پر پنجاب اسمبلی پہنچنے کیلئے تیار رہیں گے ۔تمام ایم پی ایز سے 3،3 مختلف دستاویزات پر دستخط کرائے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -