’وزیراعظم نے منحرف ارکان کو نشانہ بنانے اور امریکہ مخالف ریلیاں نکالنے کا حکم دیدیا‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے جس میں وہ ہدایات دے رہے ہیں کہ وزیراعظم کا حکم ہے کہ منحرف اراکین اور امریکہ کیخلاف ریلیاں نکالی جائیں اور نعرہ بازی کی جائے ۔
انٹرنیٹ پر سامنے آنیوالی آڈیو میں پشتوبولتے سناجاسکتاہے اور ساتھ ہی سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے لکھا کہ ’ وزیراعظم نے کال کی اور کہا کہ آپ ریلیاں نکالیں، منحرف اراکین کیخلاف غدار غدار کی نعرہ بازی کی جائے ، ویڈیوز بنا کر مجھے بھجوائیں تاکہ وزیراعظم کو بھیجوں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی آڈیو لیک ہو گئی!!
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) April 1, 2022
جسمیں وہ اپنےصوبےکے وزراءکو امریکہ کیخلاف ریلیاں نکالنے کو تو کہہ ہی رہے ہیں؛ لیکن منحرف MNAs کیخلاف تشدد پر بھی اُکسا رہے ہیں۔ سیکورٹی کا خطرہ۔
ان 18مردودMNAsکی تصویریں نکالیں۔انکو بھی امریکہ کیساتھ غدار،ایجنٹ کالیبل لگائیں۔ PMکاحکم ہے۔ pic.twitter.com/W908goIwvd
کچھ ذرائع کاکہناہے کہ اس آڈیو میں کہاجارہاہے کہ وزیراعظم کا حکم ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد ان لوگوں اور امریکہ کیخلاف ریلیاں نکالیں ، غدار اور مردہ باد کے نعرے لگائیں،بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ جیتنے پر شکرانے کا بھی کہیں، اس کی ویڈیوز وزیراعظم کو بھجوانی ہیں کیونکہ یہ ان کا حکم ہے۔
ابتدائی طورپر آزاد ذرائع سے یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا آڈیو واقعی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہے یا نہیں تاہم سینئر صحافی غریدہ فاروقی سمیت سوشل میڈیا صارفین یہ آڈیو محمود خان سے ہی منسوب کررہے ہیں۔
