حدیقہ کیانی کی لائیو پرفارمنس کے دوران سٹیج پر ایک چھوٹی سی بچی آگئی لیکن پھر گلوکارہ کا ایسا ردعمل کہ مداح بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی کی لائیو پرفارمنس کے دوران ایک چھوٹی بچی سٹیج پر جا پہنچی جسے گلوکارہ نے گود میں اٹھا لیا لیکن گانا جاری رکھا، ان کی اس ادا پر وہاں پر موجود لوگ بھی فدا دکھائی دیئے اور گلوکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
ابتدائی طورپر گلوکارہ نے سمجھا کہ شاید بچی کھوگئی ہےاور پوچھا کہ ماں کہاں ہے ؟ بچی کے بتانے پر حدیقہ کیانی نے اسے گود میں اٹھا لیا اور پھر ایسے ہی اپنی پرفامنس دوبارہ شروع کر دی۔سامنے آنیوالی ویڈیو کیساتھ انہوں نے لکھا کہ" ایک چھوٹی سی پیاری ننھی پری نے مجھے پچھلی رات پرفارمنس کے دوران سٹیج پر جوائن کیا اور میرے گانے میں میری مدد کی ، من دی موج وچ"۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ حدیقہ کیانی نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنا نام کمایا ہے ۔ انہوں نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل "رقیب سے" اور "دوبارہ" میں کام کیا ہے۔