"پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے کاغذات نامزدگی کیلئے صرف 20 منٹ کی مہلت دی گئی ہے " شہباز شریف کا دعویٰ

"پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے کاغذات نامزدگی کیلئے صرف 20 منٹ کی مہلت دی گئی ہے " ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے کاغذات نامزدگی کیلئے آج شام 5 بجے تک کا وقت دیا گیا  ، یعنی ہمیں صرف 20 منٹ کی مہلت دی گئی ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کاکہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دھاندلی کا سلسلہ جاری ہے ، انہوں نے وزیر اعلیٰ کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کیا ہے جبکہ آج شام 5بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ڈیڈ لائن رکھی ہے ، اب اندازہ کریں کہ  ہم  20 منٹ میں کیسے کاغذات نامزدگی جمع کر اسکتے ہیں ؟۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -