ماڈل گرل کو اپریل فول کی کوشش مہنگی پڑگئی، پارٹنر کی شرمناک ذہنیت سامنے آ گئی

ماڈل گرل کو اپریل فول کی کوشش مہنگی پڑگئی، پارٹنر کی شرمناک ذہنیت سامنے آ گئی
ماڈل گرل کو اپریل فول کی کوشش مہنگی پڑگئی، پارٹنر کی شرمناک ذہنیت سامنے آ گئی
سورس: Instagram/cristianegaleraoficial

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کی معروف پلے بوائے ماڈل کرس گالیرا کو اپنے پارٹنرکو اپرل فول بنانا مہنگا پڑ گیا۔ پارٹنر کی ایسی شرمناک ذہنیت سامنے آ گئی کہ بیچاری کو خود ہی اس کے ساتھ تعلق ختم کرنا پڑ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کرس گالیرا نے گزشتہ سال یکم اپریل پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک شرمناک مذاق کرنے کا پلان بنایا تاہم اسے توقع تھی کہ اس کا پارٹنر ایسا کرنے سے انکار کر دے گا مگر ہوا اس کے برعکس۔

کرس گالیرا نے اپنے پارٹنر سے کہا کہ وہ ’سونگر‘ ( جنسی تعلق کے لیے دوسروں کے ساتھ شریک حیات تبدیل کرنے والے)بننا چاہتی ہے۔گالیرا کی یہ بات سن کر اس کا بوائے فرینڈ خوشی سے اچھل پڑا اور کہنے لگا کہ ”یہی تو میں چاہتا تھا۔ ایک عرصے سے میں خود یہ بات تم سے کرنا چاہتا تھا مگر کر نہیں پا رہا تھا۔“ گالیرا نے جب اپنے بوائے فرینڈ کے منہ سے یہ بات سنی تو اسے شدید مایوسی ہوئی اور اس نے اس سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

33سالہ گالیرا نے آج اس واقعے کو ایک سال مکمل ہونے پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا ہے کہ ”میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میرا بوائے فرینڈ ایسی سوچ رکھتا ہو گا۔ میں نے یہ بات محض اپریل فول کے طور پر کی تھی، تاہم اس مذاق نے اس کی گھٹیا ذہنیت کا پردہ چاک کر دیا۔ مجھے توقع تھی کہ وہ میری اس بات پر ناراض ہو گا اور میں اسے منا لوں گی۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ اس کا جواب مجھے ہی اس سے تعلق ختم کرنے پر مجبور کر دے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -