میکسیکو کے منشیات سمگلر گروہوں کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر ہی خوف آجائے

میکسیکو کے منشیات سمگلر گروہوں کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر ہی خوف ...
میکسیکو کے منشیات سمگلر گروہوں کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر ہی خوف آجائے
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو کے منشیات سمگلر گروہوں کی قتل و غارت گری کی سفاکانہ کہانیاں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکی یوٹیوبرز ایرون پیزانت اور لوگن ہورڈ کا سچ مچ میکسیکو کے ایک ایسے ہی گروہ کے کارندوں سے سامنا ہو گیا، جس کے بعد ان کی ایسی حالت ہوئی کہ ویڈیو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بھی ایک بار تو گھبرا گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ایرون اور لوگن ہم جنس پرست ہیں اور اپنی ہم جنس پرستی کے متعلق ویڈیوز بھی یوٹیوب پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ 
امریکی ریاست انڈیانا کے رہائشی ان یوٹیوبرز نے گزشتہ دنوں ویڈیو بنانے کے لیے میکسیکو جانے کا فیصلہ کیا۔ وہ امریکہ سے اپنی ذاتی گاڑی لے گئے اور وہاں میکسیکو کے علاقے تاباسکو میں ایک دیہی علاقے میں جا رہے تھے کہ ایک منشیات سمگلر گروہ کے کارندے آ گئے۔ یہ لوگ ایک پک اپ ٹرک پر پیچھے سے آئے اور تیزرفتاری سے انہیں اوورٹیک کرتے ہوئے ٹرک ان کی کار کے سامنے لا کھڑا کر دیا۔ 
ان لوگوں کے پاس بندوقیں دیکھ کر ایرون اور لوگن کے اوسان خطا ہو گئے۔ ان کا کیمرا چل رہا تھا اور یہ تمام واقعہ کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔ ان کی طرف سے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خوف سے تھرتھر کانپنے لگتے ہیں۔ ایرون ان جرائم پیشہ افرادکے آگے ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگنے لگتا ہے کہ کہتا ہے کہ ”ہمیں گولی مت مارنا۔“ جبکہ لوگن کسی بچے کی طرح بلک بلک کر رونا شروع کر دیتا ہے۔ 


ان دونوں کو اس قدر خوفزدہ دیکھ کر گینگ کے کارندے ہنسنے لگتے ہیں اور انہیں حوصلہ دیتے ہیں۔ وہ ان سے کہتے ہیں کہ ”فکر نہ کرو، ہم تمہیں گولی نہیں ماریں گے، تاہم تم اس کچی سڑک پر نہیں جا سکتے کیونکہ یہ ہمارا علاقہ ہے اور اگر ہم تمہیں چھوڑ بھی دیں گے تو دیگر لوگ تمہیں مار ڈالیں گے۔ تم یہاں سے واپس جاﺅ اور ہائی وے کے ذریعے اپنی منزل کی طرف جاﺅ۔“ایرون اور لوگن وہاں سے واپس مڑتے ہیں اور ہائی وے پر اپنی منزل کی طرف جانے کی بجائے واپس امریکہ کی راہ لیتے ہیں۔