"ایک شخص کی انا اور رونے دھونے کی وجہ سے پاکستان کی قسمت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے"

"ایک شخص کی انا اور رونے دھونے کی وجہ سے پاکستان کی قسمت کو خطرے میں نہیں ڈال ...
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی انااوررونے دھونےکی وجہ سے پاکستان کی قسمت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ سلیکشن کے نتیجےمیں قوم پر مسلط کیے گئے ہیں،ہم ہر جھوٹ اور الزام کا جواب دینا جانتے ہیں۔ غیر جمہوری قوتوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی،آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو آئندہ 20سال بھی متنازعہ گزریں گے۔ان حالات کو سنبھالنے کے لیے ہی ہم تحریک عدم اعتماد لے کر آئے ہیں کیونکہ ہم پر فرض ہے کہ ملک کو بحران سے نکالیں ۔

انہوں نے کہا عمران خان آئینی بحران پیدا نہ کرو،تصادم کی صورتحال پیدا نہ کرو۔کرکٹ کا کھلاڑی تو گیم ہار چکا ہے،رزلٹ صاف نظر آرہا ہے۔عمران خان پچ پر بیٹھ کر رو رہا ہےکہ میں استعفی نہیں دوں گا،اس نے پوری عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ اس منتخب وزیراعظم کے خلاف آئینی طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔ہم سب کو اس  تحریک کو خوش آمدید کہنا چاہیے کیونکہ ہماری تحریک عدم اعتماد جمہوریت کے مطابق ہے۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ پاکستان کی قسمت کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔

چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گا اورآپ سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں رہتے تو میرا اور آپ کا جھگڑا ختم ہو جائے گا۔سپیکر صاحب وقت آ گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دی جائے۔ اگر آپ نےغیرآئینی اقدام اٹھایا تو آپ پرآرٹیکل 6لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران کی انااوررونے دھونےکی وجہ سے پاکستان کی قسمت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔اتوار کو ووٹنگ ہے، امید رکھتے ہیں اس  وقت تک کوئی غیرجمہوری قدم نہیں اٹھایا جائیگا، یہ تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ جانے والا شور کر رہا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -