سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ سعودی سپریم کونسل کے مطابق مملکت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے باعث پہلا روزہ کل بروز ہفتہ کو ہوگا۔ اس کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی پہلا روزہ کل ہوگا۔ یورپ اور انگلینڈ میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں تراویح کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا ۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ اتوار کے روز ہوسکتا ہے۔