"ملک کی معیشت دوبارہ اس چیز کی متحمل نہیں ہو سکتی کہ اپوزیشن والے حکومت میں آئیں"

"ملک کی معیشت دوبارہ اس چیز کی متحمل نہیں ہو سکتی کہ اپوزیشن والے حکومت میں ...
سورس: Twitter

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے   کہ ملک کی معیشت دوبارہ اس چیز کی متحمل نہیں ہو سکتی کہ اپوزیشن والے حکومت میں آئیں کیونکہ انہوں نے پاکستان کی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا تھا۔

فاقی وزراء کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کٹھ پتلی حکومت بنانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گے،عمران خان اور ان کے سپاہی کسی بیرونی سازشی لوگوں کو حکومت نہیں بنانے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا تھا،آج ہم نے اسے اپ گریڈ کیا ہے۔ہماری حکومت میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے،ہم نے ریکارڈ قرضہ واپس کیا ہے۔ان کی حکومت میں تو فیٹف کی تلوار ہم پر لٹکائی گئی تھی جس سے ہم بہت جلد چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ان کی حکومت میں مہنگے ایل این جی کے معاہدے ہوئے لیکن ہم نے ان کے بدلے سستے معاہدے کیے ہیں۔ہماری کوویڈ کے اندر کارکردگی کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت دوبارہ اس چیز کی متحمل نہیں ہو سکتی کہ یہ لوگ حکومت میں آئیں۔ایک سوال کے جواب میں حماد اظہر نے واضح کیا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں آئندہ بجٹ تک برقرار رہیں گی۔

مزید :

قومی -