مونس الہیٰ کی ترین گروپ سے ملاقات، حمایت مانگ لی

مونس الہیٰ کی ترین گروپ سے ملاقات، حمایت مانگ لی
مونس الہیٰ کی ترین گروپ سے ملاقات، حمایت مانگ لی
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے وزارت اعلیٰ کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے ترین گروپ سے اہم ملاقات کی ہے۔ 
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مونس الہٰی نے ترین گروپ سے ملاقات کی ہے جس  میں ترین گروپ کے 15ارکان اسمبلی شریک تھے۔مونس الہٰی نے ترین گروپ سے حمایت کی درخواست کی  جبکہ ترین گروپ نے اپنے مطالبات سامنےرکھے ہیں۔دوسری جانب ترین گروپ سے پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی)اور مسلم لیگ ن نے بھی رابطہ کیا ہے۔ترین گروپ کی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے بھی جلد ملاقات متوقع ہے۔اس سے قبل چھینہ گروپ پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کر چکا ہے۔

مزید :

قومی -