راحمون ویلفیئر فاﺅنڈیشن ٹاﺅن شپ کے زیر اہتمام  مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم

راحمون ویلفیئر فاﺅنڈیشن ٹاﺅن شپ کے زیر اہتمام  مستحق خاندانوں میں راشن کی ...
راحمون ویلفیئر فاﺅنڈیشن ٹاﺅن شپ کے زیر اہتمام  مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم

  

لاہور (سٹاف رپورٹر) راحمون ویلفیئر فاﺅنڈیشن ٹاﺅن شپ کے زیر اہتمام  مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، راشن کی تقسیم کے موقع پر تمام احتیاطی تدابیر کو اپنایا گیا، انتہائی منظم طریقے سے مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا، تقریب میں شریک فیصل شامی،سینئرصحافی اور کالم نگار سید عارف نوناری، سید نوید ضیا ، مولوی عثمان شریک تھے۔

 اس موقع پر شرکاءنے کہا کہ خلق خدا کی بے لوث خدمت قلبی سکون کا باعث ہے، ملک بھر میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیائے خورونوش مستحقین میں تقسیم کر چکے ہیں، راشن کی تقسیم اور مستحقین کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو  سال سے کورونا وائرس کے باعث کاروباری سرگرمیاں بند ہونے سے سفید پوش طبقہ اور دیگر  افراد مشکلات کا شکار ہیں ،راحمون ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی جانب سے ایسے مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی مخلوق کے کام آنا دراصل بڑا صدقہ جاریہ ہے ، جو مخیر حضرات مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے لیے تعاون کر رہے ہیں اور جو رضاکار اس سلسلے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں وہ سب کے سب قابل تعریف ہیں۔ مخیرحضرات عوام الناس کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -