امریکی ایئرپورٹس کی رونقیں کرونا کے بعد پھر سے بحال، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 21 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا
نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) موسم بہار کی تعطیلات کا موسم آتے ہی امریکہ کے ایئرپورٹس کی رونقیں پھر سے لوٹ آئی ہیں۔ امریکی ایئر پورٹس گزشتہ دو سال سے کورونا کی وجہ سے ویران تھے اور مسافروں کی تعداد انتہائی کم سطح پر آ گئی تھی.
امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے دو ہفتوں کے دوران اوسطاً 21 لاکھ سے زائد مسافر روزانہ ہوائی اڈوں کےحفاظتی نظام سےسکین ہو کرگزر رہے ہیں. یہ تعداد 2019ء کے اسی دو ہفتے کے عرصے کے مقابلے میں صرف نو فیصد کم ہے. تاہم اب ائیرپورٹس پر سفر کرنے والوں کی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں.
'ایڈوب' کے مطابق ٹاپ 10 امریکی ایئر لائنز میں سے چھ سے براہ راست صارفین نے بکنگ کرواتے وقت 15 ارب سے زیادہ ویب وزٹس کیں. امریکی صارفین نے فروری کے مہینے میں ایئر لائن ٹکٹوں کی بکنگ میں 6.6 ارب ڈالر خرچ کیے. فروری 2019 کے مقابلے میں صارفین کے اخراجات میں چھ فیصد اور اس سال جنوری سے 18 فیصد اضافہ ہوا ہے.