ترین گروپ نے اپوزیشن اتحاد سے وزارت اعلیٰ مانگ لی

ترین گروپ نے اپوزیشن اتحاد سے وزارت اعلیٰ مانگ لی
ترین گروپ نے اپوزیشن اتحاد سے وزارت اعلیٰ مانگ لی
سورس: File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی قیادت میں ناراض ارکان کے گروپ نے اپوزیشن اتحاد سے پنجاب میں حمایت کے بدلے وزارت اعلیٰ مانگ لی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ندیم افضل چن کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ترین گروپ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر  پیپلزپارٹی کے وفدنےترین گروپ سے لیگی وزیراعلیٰ کےامیدوارکےلئےووٹ کی درخواست کی  جبکہ ترین گروپ نے متحدہ اپوزیشن سے وزارت اعلیٰ ہی مانگ لی ہے۔ملاقات کے بعد ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ترین گروپ نے حتمی فیصلے کے لئے کل تک کاوقت مانگا ہے، ہم نےملاقات کےبارے میں  مسلم لیگ (ن)کو آگاہ کردیاہے۔

خیال رہے اس سے پہلے وفاقی وزیرمونس الہٰی نے ترین گروپ سے ملاقات کی اور حمایت مانگی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -