ریاست اور ملکی خارجہ پالیسی کا تماشہ بن گیا، احسن اقبال

ریاست اور ملکی خارجہ پالیسی کا تماشہ بن گیا، احسن اقبال

  

اسلام آ باد(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ریاست اور ملک کی خارجہ پالیسی کا تماشہ بن گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ اپنی یقینی شکست دیکھ کر کپتان نے خط ڈرامہ سے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی مگر بری طرح ناکام ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی حکومت کے دھمکی آمیز خط سے بات شروع ہوئی اور اپنے ہی سفیر کے فرمائشی خط پہ ختم ہوئی، مگر شکار کون ہوا؟ ریاست اور ملک کی خارجہ پالیسی جن کا دنیا میں تماشہ بنا دیا۔

احسن اقبال 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -