بدلتے سیاسی حالات ، (ن) لیگ سمیت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب

بدلتے سیاسی حالات ، (ن) لیگ سمیت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب
بدلتے سیاسی حالات ، (ن) لیگ سمیت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج بلا لیا۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے  مطابق حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کا اجلاس لاہور میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس1 بجے دوپہر شروع ہو گا جس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات التوا ءکیس پر بریفنگ دی جائے گی اور آئندہ لائحہ عمل اپنانے سے متعلق تفصیلی غوروخوص کیا جائے گا۔

اتحادی جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی شرکت کریں گے۔

مزید :

قومی -