پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ تاجر قتل

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کی دیر کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سکھ تاجر کو قتل کردیا۔
پولیس کےمطابق فائرنگ سے جاں بحق دکاندار کی شناخت دیال سنگھ کے نام سے ہوئی۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات واقعے کے بعد دیال سنگھ کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ورثا ءکو حکومت کی طرف سے 5 لاکھ روپے امداد فراہم کی۔
اس موقع پر فیروز جمال کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔