بلوچستان میں زلزلہ، چمن میں مکان گر گیا، ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق
چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقوں چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ سمیت علاقوں میں 3.6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ چمن میں مکان گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق زلزلے سے مکان چمن کے علاقے بلالزئی میں گرا، جاں بحق ہونے والوں میں دو بہنیں اور ایک بھائی شام جبکہ خاتون سمیت دیگر 5 بچے ملبے تلے دب کر شدید زخمی بھی ہوئے۔