سیشن کورٹ لاہور؛شاہ محمود قریشی ،فوادچودھری سماعت 3 ملزموں کی عبوری ضمانت پر سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ نے شاہ محمود قریشی ،فوادچودھری سماعت 3 ملزموں کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا کی استدعا پر کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ میں پریس کانفرنس کے دوران انتشار انگیز گفتگو اور سڑک بلاک کرنے کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی ،فوادچودھری سماعت 3 ملزموںکی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے عبوری ضمانتوں پرسماعت کی ،فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی اور شبلی فراز عدالت پیش نہ ہوئے ،پولیس نے رپورٹ عدالت پیش کردی ۔
ملزموں کے وکلا نے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کرنے کی استدعاکردی،عدالت نے وکیل کی استدعا کو منظور کرلیا۔
یاد رہے کہ ملزموں کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔