سفید پوش کون ہے ۔..؟

کسی بینک یا کمپنی کے باہر کھڑا گارڈ سفید پوش ہے ،
آپ کے گھر کام کرنے والی خاتون ، گلی میں غبارے بیچنے والا ،
کسی درخت کے سائے یا دھوپ میں کھڑا سبزی فروش بوڑھا سفید پوش ہے .
روزے کے ساتھ گھر گھر بائیک پہ کھانا پہنچانے والا نوجوان سفید پوش ہے ۔
کسی چوک میں دھوپ میں بیٹھ کر جوتے پالش اور گانٹھنے والا سفید پوش ہے ۔
آپ کے قریبی پارک کا مالی اور کسی مسجد میں چندہزار ماہانہ تنخواہ لینے والا امام و مؤذن سفید پوش ہے ۔
ورکشاپ پہ کام کرنے والے بارہ تیرہ سالہ بچے سفید پوش ہیں ۔
آپ کے خاندان میں بھی کئی سفید پوش ہوں گے ۔
ان کو تلاش کیجیے ، چہروں سے پہچانیے اور ان کی مدد کیجیے۔