امریکہ میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی،چلتی گاڑیاں الٹ پلٹ،مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی جس کے سبب 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، کھمبے گرنے سے ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہو گئے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق طوفانی بگولوں سے ریاست آرکنساس اور الینوائے میں طوفانی بگولوں سے مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، تیز ہواؤں کا دباؤ اتنا شدید تھا کہ سڑکوں پر چلتی گاڑیاں الٹ گئیں۔
اس دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے، بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کی ترسیل کو نقصان پہنچا اور ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہو گئے۔