کراچی میں ڈاکٹر بیربل کا قتل ،مقتول کے بھائی نے خاتون اسسٹنٹ پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا

کراچی میں ڈاکٹر بیربل کا قتل ،مقتول کے بھائی نے خاتون اسسٹنٹ پر قتل میں ملوث ...
کراچی میں ڈاکٹر بیربل کا قتل ،مقتول کے بھائی نے خاتون اسسٹنٹ پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں لیاری ایکسپریس وے گارڈن کے قریب قتل ہونیوالے ڈاکٹر بیربل کے بھائی نے خاتون اسسٹنٹ پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل 92 نیوزکے مطابق گارڈن تھانے میں ڈاکٹر بیربل کے بھائی ریو وگنیانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا،مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر بیربل کا رام سوامی میں آئی کلینک تھا ،گزشتہ روز فون پر گولیاں لگنے کی اطلاع ملی تو جناح ہسپتال پہنچے ،ہسپتال میں لاش موجود تھی ،سرمیں دو گولیاں لگی تھیں ۔

مقدمہ متن میں مزید کہاگیاہے کہ گارڈن پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ہمارے حوالے کی،معلومات پر پتہ چلا کلینک بند کرکے کار میں گھر جا رہے تھے ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی ،فائرنگ کے بعد کار آگے جا کر پاکستان کوارٹرز کی دیوار سے ٹکرائی ،کار کے بورڈ پر بھی ایک گولی لگی ہوئی ہے ۔

مقتول کے بھائی کا کہناتھا کہ کار میں سوار ان کی اسسٹنٹ قراة العین کو بھی گولی لگی ،شبہ ہے قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ قراة العین بھی ملوث ہو سکتی ہے،ڈاکٹر بیربل کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ،واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔