آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس، شریک ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب کورٹ لاہورنے آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس میں شریک ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس میں شریک ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر پیشرفت ہوئی ہے،شریک ملزمان کامران کیانی، ندیم ضیا کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیاگیا،احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے کیس کی سماعت کی ۔